لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے واپس آرہا ہے، عوام 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں۔ لاہور کے علاقے بیدیاں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں لیکن انتقام لینے نہیں بلکہ نوجوانوں، بزرگوں، یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرنے کیلئے ان کی واپسی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نوجوانوں، بزرگوں، یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرنے آ رہے ہیں، ان کے دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، انہوں نے تعلیم کے میدان مین انقلابی تبدیلیاں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا آپ کو ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، ان کا استقبال کرکے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف سے ظلم کیا گیا۔