بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا،عمران خان

بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا،عمران خان
اسلام آباد سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ بھی رہا۔ سابق وزیر اعظم نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔