(ویب ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ محمد وقار نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم اتل خان عرف سلیم خان پر پشاور ٹاؤن سے کاروباری شخص پیر محمد کو اغواء کرنے کا الزام ہے ۔ملزم نے اپنے آپکو سی ٹی ڈی پنجاب کا اہلکار ظاہر کیا ۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو مدعی مقدمہ اور دیگر افراد نے پکڑ کر تھانہ ٹاؤن پولیس کے حوالہ کیا ۔ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ہے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔