پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،05 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،05 اپریل، 2021

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور این اے پی کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں صدر پی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز جاری کیے ہیں، سینیٹ میں حکومت سے ووٹ لینے پر جواب طلب کیا گیاہے، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے7 دن دیئے ہیں۔

پی ڈی ایم دو دھڑوں میں تقسیم، اپوزیشن کے علیحدہ علیحدہ اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت اجلاس ہوا، دوسری جانب اپوزیشن چیمبر میں یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت بھی اجلاس منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کی حمایتی جماعتوں کے سینیٹرز نے شرکت کی۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے، عوامی مفاد کےلیے آئے ہیں، فی الحال پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ہمیں شوکاز نوٹس دئیے گئے ہیں، جس کا ابھی جواب نہیں دیا، جواب کے بعد صورتحال پر رائے دیں گے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہورہی ہے، الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی تحریری جواب جمع کرائیں گے، اٹھارہ سیاسی جماعتوں کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر مالی گوشواروں سے متعلق سماعت بھی آج ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کل عدالتی نظام پر حملہ کیا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں وزیراعظم نے کہا عدلیہ تعاون نہیں کررہی، ایجنڈا پورا نہیں کرسکتے، ہمارے ریفرنسز کی میڈیا پر براہ راست کوریج کی جائے، عمران خان نے جو قرضہ لیا، وہ خسارہ پورا کرنے کی نذر کردیا، عمران خان کے پاس الف لیلہ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی، خراب موسم کی وجہ سے عمران خان کا دورہ ملتوی کیا گیا، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کےلئے275 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کرنا تھا، پاور پراجیکٹ، سڑکوں کی تعمیر، انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے بھی شامل تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔