وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مزید دبانے کی ضرورت نہیں، وہ پہلے ہی دب چکی۔ ترجمان حکومتی کارکردگی کو بیانیہ بنا کر عوام کے سامنے پیش کریں۔ عوام کو بتائیں کہ ٹیکس محصولات نے ریکارڈ توڑ دیا
محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ بھیرہ میں ریڈ کر کے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی سبحان انجم سے 15ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی، رواں مالی سال کیکئے پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 4روپے11پیسے فی یونٹ مقرر، نیپرا نے اعلامیہ کر دیا
حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنی ہی جماعت کے خلاف پھٹ پڑے .زرعی مصنوعات کے حوالے سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے۔ ہر سال گندم کی فصل کی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے جاری پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس موصول ہو گیا .شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے طے شدہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا وضاحت دی جائے