سندھ حکومت نے ہفتہ میں دو روز کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دی

سندھ حکومت نے ہفتہ میں دو روز کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دی

کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے ہفتہ میں دو روز کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے۔ صوبہ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت ہو گی۔ پابندی کا اطلاق 9 اور 10 اپریل کو ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ پر 21 اپریل کو ہونے والے این سی او سی اجلاس کے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔