ویڈیو کے کیپشن لکھا گیا ہے کہ کئی سالوں بعد مایا علی کے ساتھ، اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے گانے سے دن کا آغاز کیا۔ ساتھ انھوں نے مختلف ٹیگز بھی استعمال کیے ہوئے تھے۔ ویڈیو میں مایا علی ہنسے جا رہی تھیں اور سٹیپس بھی کر رہی تھی۔ ویڈیو کو اداکارہ نے خود بھی کافی پسند کیا اور صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔View this post on Instagram
ویب ڈیسک: پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو انھوں نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بنوائی ہے۔ جس کو بابر نے شیئر کیا تو فوری وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ یہ ویڈیو شیئر کر دی۔ مختصر ویڈیو میں مایا علی کو بابر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ مایا علی اور بابر ظہیر پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانا ’ان دنوں‘ پر رقص کر رہے ہیں۔