ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاور سیکٹر کی اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہوں گے جبکہ نومنتخب معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے، گریڈ 21 کے افسر سید زکریا علی شاہ کمیٹی میں بطور رکن شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی اور آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات دے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز سے متعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کو سفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔