ویب ڈیسک: منڈی بہاؤالدین کی سڑک پر ایک شخص اسلحہ لے کر نکل آیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین چیمہ چوک کے قریب ایک شخص اسلحہ لے کر سڑک پر نکل آیا،منڈی بہاؤالدین کی سڑکوں پر دھاڑے مار مار کر شہریوں کو ڈراتا رہااور سرعام فائرنگ کرتا رہا،شہریوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ملزم کی مشکوک حرکات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں اس شخص کو سڑک پر اور گلیوں میں اسلحہ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،ملزم نے نجی کمپنی کی سکیورٹی گارڈ کی وردی پہن رکھی تھی، فائرنگ کی آواز سنتے ہی تھانہ سٹی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔