شاہدخاقان عباسی کاایک بارپھرنیب کوختم کرنےکامطالبہ

شاہدخاقان عباسی کاایک بارپھرنیب کوختم کرنےکامطالبہ
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک مرتبہ پھر سے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف اور صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کیلئے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی برس سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کرلیں کہ جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔