ڈیمزکی تعمیر پرتوجہ دی ہوتی تو آج ملک نقصان سے بچ جاتا،وزیراعظم

ڈیمزکی تعمیر پرتوجہ دی ہوتی تو آج ملک نقصان سے بچ جاتا،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر پرتوجہ دی ہوتی تو آج ملک نقصان سے بچ جاتا ہے۔ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منگلا پن بجلی کے ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں ، منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے اور اب وقت ہے پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے منصوبے کیلئے 150 ملین ڈالر دیئے اور یہ پراجیکٹ 1960 کی دہائی میں شروع ہوا تھا اس وقت سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے کہ جس سے سستی بجلی فراہم ہو گی۔ پاکستان ونڈ پاور ، پن بجلی اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کر رہا ہے اور منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگلا پراجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے جب کہ شمسی توانائی سے ہم دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں اور ساٹھ ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں کیونکہ اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔