اسلام آباد( پبلک نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق کی پامالی پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرییوم کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں شہدا کی گمنام قبریں اور کالے قوانین عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر تماچہ ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ابھرنے والا مضبوط پاکستان مسئلہ کشمیر کی موثر وکالت کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مظلوم کشمیری خواتین، بچوں اور شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔