پبلک نیوز: تھانہ سٹی پولیس نے چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 35 لاکھ روپے کا مال مسروقہ ،طلائی زیوارات، 10 موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ، استریاں اور دیگر گھریلو سامان برآمد کیا گیا ہے دوران تفتیش ملزمان سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف، 2 رپیٹر اور 4 پسٹل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزمان سٹی بھوآنہ اور لالیاں کے رہائشی ہیں اور پولیس کو مختلف 16 مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔