پاکستان کے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر خوفناک حادثہ

پاکستان کے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر خوفناک حادثہ
اسکردو (پبلک نیوز) دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی میں حادثہ پیش آگیا ہے، غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق موسم سرما میں پاکستان کے معروف کوہ پیما سمیت دیگر غیر ملکی کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں، اس دوران ایک غیر ملکی کوہ پیما کیساتھ حادثہ پیش آگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہوگیا ہے، جس کو اب نیپالی کوہ پیما تلاش کررہے ہیں، یہ افسوسناک حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر پیش آیا۔ اس وقت پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی کے ٹوسر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔واضح رہے اس سے قبل دس نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم موسم سرما میں پاکستان کے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ سیون سمٹ ٹریکس اور سونا شرپا نامی کوہ پیما بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ٹویٹ کرکے اس کارنامے کی تصدیق کی تھی۔

Watch Live Public News