پاکستانی علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرلیا

پاکستانی علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرلیا

اسکردو ( پبلک نیوز) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم سر بلند ہوگیا، پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلیا۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے پہلے پاکستان کوہ پیما ہیں۔ علی سدپارہ نے 3 فروری کو مہم جوئی کا آغاز کیا تھا۔ سخت موسمی حالات کے باوجود انہوں نے اس مہم جوئی کو کامیاب بنایا۔ آکسیجن سلنڈر کی خرابی کے باعث ان کے فرزند ساجد سدپارہ کمپ تھری سے واپس آگئے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے کے ٹو سر کرلیا۔ علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ وہ موسم سرما میں نانگا پربت سر کرکے پہلے ہی ریکارڈ بنا چکے ہیں اور اب موسم سرما میں کے ٹو سر کو کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی علی سدپارہ نے اپنے نام کرلیا ہے۔

Watch Live Public News