انڈین حریف کو ناک آؤٹ کرنے والے رضوان علی کیلئے انعام کا اعلان  

انڈین حریف کو ناک آؤٹ کرنے والے رضوان علی کیلئے انعام کا اعلان  
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) شکیل خان  : انڈین حریف کو ناک آؤٹ کرنے والے رضوان علی کیلئے 5 لاکھ کا اعلان کر دیا گیا۔

کراٹے کومبیٹ میں انڈین حریف کو ناک آؤٹ کرنے والے رضوان علی کی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس، وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کی کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا، اللہ نے رضوان کو عزت دی اور پاکستان کا نام روشن کیا، آئندہ رضوان کے تمام ایونٹس اور میچز میں پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ رضوان کو بین القوامی سطح پر پروموٹ کرنے کے لیے غیر ملکی کوچز کو فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔ غیر ملکی کوچ کا خرچہ اٹھانے کو بھی تیار ہیں۔ 

اس موقع پر کھلاڑی رضوان علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہتاہوں کہ کامیابی ملی، میں نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے باہر کے ملک جانا پڑتا یے، یہاں سہولیات کم ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں،چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔