پنجاب ، کے پی ، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب ، کے پی ، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر ریکار ڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ کوہ ہندوکش تھا۔ اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پاراچنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔