لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ حکومت نے اہم نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 16 جولائی کو تنخواہ اور پنشن دے دی جائے گی۔ اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت پنشن اور تنخواہوں سے متعلق تمام محکموں کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا۔