گوادر ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان میں ترقی کے بجائے الیکشن جیتنے کی سیاست کی گئی۔ نواز شریف اور زرداری نے بیرون ملک درجنوں دورے کیے۔ میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں عوام کی ترقی ہے۔ عمائدین سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے بلوچستان کی ترقی کے بارے نہیں سوچا۔ بلوچستان سے زیادہ فیصل آباد ڈویژن میں قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ میرے خیال میں نوازشریف 2بار بھی بلوچستان نہیں آیا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے بیرون ملک درجنوں دورے کیے۔ نوازشریف اور زرداری نے بلوچستان کی ترقی کے بارے نہیں سوچا۔ نواز شریف نے لندن کے 23 پرائیویٹ دورے کیے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں امن ہوگااور ترقی کرے گا تو کوئی بھی تحریک کا نہیں سوچےگا۔ بلوچستان سےمرکز نے ناانصافی کی، سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا۔ جو پیسہ بلوچستان کو دیا بھی گیا وہ سیاستدانوں نے اپنے اوپر خرچ کیا۔ عمران خان نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات چیت کا سوچ رہا ہوں۔ جو پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کا بھی سوچے گا۔ کامیاب جوان کے تحت10ارب کے قرضے مچھیروں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ پورے بلوچستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت دینا چاہتے ہیں۔ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا۔