انڈین مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

انڈین مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
انڈیا کے مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ اس مسافر طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا پو گئی تھی۔ یہ طیارہ اسپائس جیٹ کمپنی کا بوئنگ 737 ہے جو نئی دہلی سے یو اے ای جا رہا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے مسافر طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ دوران پرواز طیارے میں فنی خراجی کے باعث انڈین پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ سول ایوی ایشن حکام نے انسانی بنیادوں پر کپتان کو فوری طور پر طیارہ لینڈ کرانے کی اجازت دی۔ تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو بھی جلد از جلد مکمل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انڈین مسافر طیارے کے فیول ٹینک سے آئل لیکج ہونے پر بوئنگ 737 کے کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ماہرین کی جانب سے طیارے کا فیول ٹینک چیک کیا جا رہا ہے۔ تاہم کسی بھی مسافر کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ مارچ 2021ء میں بھی انڈین فضائی کمپنی انڈیگو کے طیارے نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ اس سے قبل 2020ء میں گو ایئر نامی کمپنی کا جدہ سے نئی دہلی جانے والے مسافر طیارہ کراچی میں ہنگامی طورپر اتر چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔