پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 5 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 5 جون 2021
مولانا، بلاول اور مریم کا قبلہ ایک دوسرے سے الگ ہے، لگتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طلاق ہوگئی، بات آگے بڑھی نہیں اور دلہن ناراض ہوگئی، فواد چودھری کہتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہو تو بتائیں ان کی پالیسی کیا ہے، مولانا نکاح وغیرہ کرائیں،سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔پی ٹی آئی وفد آئندہ بدھ الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر زور دیا جائے گا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، آئندہ بجٹ ہماری پچھلے سالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا، تمام اتحادیوں نے بجٹ میں تعاون کا وعدہ کیا ہے، جہانگیر ترین کا دھڑا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کنونشن سینٹر میں ہوگی، چینی صدر، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی لیڈرز کے پیغامات نشر ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف اور اہم اعلانات کریں گے، سیاسی وحکومتی شخصیات، وزراء، غیرملکی سفیر شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ایک ارب درخت لگانے کا عمل مکمل کیا، اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے، کہا گزشتہ 70 سال سے موجود 30 نیشنل پارکس میں مزید 9 کا اضافہ کیا، مینگروز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، کووڈ کے دنوں میں 80 ہزار گرین جابز دیں، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تباہی کو روکنا ہوگا۔ہمارے پاس ایسا لیڈر ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا سوچ رہا ہے، ملک امین اسلم کہتے ہیں ہمارا کنونشن سنٹر کہہ رہا ہے کہ گرین پاکستان بن چکا ہے، وہ تبدیلی جس کی ہم نے بات کی تھی وہ آچکی ہے، ہم نے جو میسجز منگوائے تھے اس سے کہیں زیادہ آگئے، برٹش وزیراعظم اور چائینا کے صدر کا خصوصی میسج آیا ہے۔

Watch Live Public News