کراچی ( پبلک نیوز) اسٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر وارداتیں عروج پر، اسٹریٹ کرمنلز ہسپتال آنے والی خاتون اور مرد کو کھلے عام سڑک پر دوڑاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر فیملی کو لوٹ لیا۔ ہسپتال سے چند قدم کے فاصلے پر نیو ٹاؤن تھانے کو خبر ہی نہ ہوئی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمان کو اہم ترین سڑک پر خاتون کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے پیچھے مرد اور مرد کے پیچھے ایک اور ملزم بھاگتا رہا۔
خاتون نے بچنے کی آخری حد تک کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ ملزمان نے خاتون سے پرس اور مرد سے موبائل اور پرس چھینا۔ فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب گلشن اقبال پولیس نے ایک ہفتہ قبل زیر حراست تین ماسیوں کو چھوڑ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ماسیوں کو شک کی بنا پر شہریوں نے پکڑا تھا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال نے کرمنل ریکارڈ کی حامل ماسیوں کو بنا تصدیق رہا کردیا۔
شہری ساجد سعود کا کہنا تھا کہ گلشن معمار میں دس دن قبل میرے گھر میں واردات ہوئ تھی۔ سوشل میڈیا پر ماسیوں کی گرفتاری کی اطلاع پر تھانے پہنچا تو ایس ایچ او انکو بے گناہ کہنے لگا۔ میرے کیس کے تفیشی افسر نے ماسیوں سے تفیش کی۔ زیرحراست ماسیوں نے 4 وادراتیں کا انکشاف کیا۔ پریشان ہو پولیس نے ماسیوں کو کیوں چھوڑ دیا۔ میرے گھر کی واردات میں بھی اسطرح کا گینگ ملوث ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو ٹائم دیا گیا۔ ماسیاں گرفتار نہیں کئ تو ایکشن لیا جائے گا۔