لاہور جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

لاہور جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

لاہور ( پبلک نیوز) لاہور کے جنرل ہسپتال سے سیکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ لیا۔

ڈی ایم ایس جنرل ہسپتال کے کے ڈاکٹر عرفان کے کہا ہے کہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹری یونیفارم پہنے ڈاکٹر کو چیک کیا تو وہ ڈاکٹر جعلی نکلا ۔

ڈی ایم ایس نے مزید بتایا کہ جعلی ڈاکٹر کا نام عدیل ہے اور وہ شاہدرہ کا رہائیشی ہے اور جعلی ڈاکٹر کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں میو ہسپتال سے ایک سکیورٹی گارڈ بھی پکڑا گیا تھا جس نے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن سے مل کر ایمرجنسی میں لائی جانے والی خاتون کی کمر کے زخم کا آپریشن کیا تھا۔ جس کے بعد گھر میں پٹی کرنے کے 500 روپے مقرر طے پائے۔ جعلی ڈاکٹر دو بار گھر گیا، پٹیاں کیں اور پیسے بٹورے۔

مریضہ کے زخم ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئے، خون بھی نہ رکا اور کمر کا درد بھی بڑھتا چلا گیا جس پر دوبارہ ایمرجنسی لایا گیا۔ ڈاکٹر کو معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ کسی ڈاکٹر کے بجائے اناڑی کا کیا ہوا آپریشن ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ حقیقت سامنے آنے پر سکیورٹی گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جعلی ڈاکٹر کا ساتھ دینے والا اوٹی ٹیکنیشن بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔