وزیراعظم کی بی جے پی رہنما کی گستاخانہ بیان کی شدید مذمت

وزیراعظم کی بی جے پی رہنما کی گستاخانہ بیان کی شدید مذمت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بی جے پی کی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادیوں کو پامال کررہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم وستم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت، ناموس کیلئے اپنی زندگی قربان کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ترجمان نوپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا، جس پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔