(محمدساجد) چاہت فتح علی خان کے ہٹ اور وائرل گانے ”بدو بدی“ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ اس گانے کو ایک ماہ میں 28 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے،یہ گانا بھارت، پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں مقبول ہو رہا ہے۔دوسری جانب وجدان راؤ نے چاہت کیخلاف الزامات کا انبار لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ری سنٹلی بدو بدی ماڈل وجدان راؤ نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں وہ چاہت فتح علی خان کے خلاف بات کرتی رہی ہیں۔ چاہت میں اور مجھ میں زمین آسمان کا فرق ہے، میں اُن کی بیٹیوں کی طرح ہوں، اب مجھے شرمندگی ہوتی اور لگتا ہے میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہی تھی کہ اُن کے ساتھ کام کیا، سب نیگٹیوٹیی چاہت فتح کی طرف سے کی گئی، بھارت سمیت کئی ممالک نے ’بدو بدی ‘ گانے کا مذاق بنایا۔
وجدان راؤ نے کہا کہ بھارت سے مجھے ’ ڈی گریڈ ‘ کرنے کے لئے میسجز آئے اور پاکستان سے بھی اور کہا گیا کہ ’ کیا آپ کو یہی ملا تھا آپ نے یہ کیا کردیا آپکی عمر نہیں تھی اتنی کہ آپ اس طرح کا کوئی کام کرتیں، چاہت صاحب خود کو سنگر کہنا بند کردیں، ان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور وہ راجپوت فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔
وجدان راؤ نے دعویٰ کیا کہ چاہت فتح علی خان نے انہیں اچھی طرح سے ادائیگی نہیں کی۔ گانا وائرل ہونے کے بعد اس نےبھاری رقم کا بھی مطالبہ کیا۔
وجدان راؤ ن نے مزید کہا انہیں بھارت سے کافی اچھی آفرز آرہی ہیں ہوسکتا ہے ویب سریز کی پیشکش ہوئی تھی جو کہ ’ ری جیکٹ ‘ کردی، لیکن مستقبل میں کسی اور پراجیکٹ پر وہاں کام کروں گی۔