آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی رات سے داخل ہوگا اور ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات تک رہے گا۔ ہفتہ سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کی رات سے جمعرات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، باجوڑ، کرم، خیبر، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور سیالکوٹ میں اتوار اور پیر کی صبح کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش کا بھی امکان ہے آج رات سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اتوار، پیر، بدھ اور جمعرات کے روز مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، سکردو اور ہنزہ میں ہلکی اور بعض مقا مات پر درمیانی برفباری کی توقع ہے۔