افغان طالبان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

افغان طالبان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام
کیپشن: افغان طالبان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک:  افغان طالبان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، افغان طالبان نے انفراسٹرکچر کی بحالی، صحت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر توجہ نہ دی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں انفرا اسٹرکچر اور عوامی بہبود پر عدم توجہ کی وجہ سے افغان عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف بھی کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں افغانستان کے سرپل اور قندوز صوبوں میں شدید برف باری ہوئی جس سے 8000 کے قریب مویشی اور تقریباً20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے شدید برفباری کے باعث قندوز میں600 خاندان خطرے میں ہیں۔