سیاسی کارکنوں کو رہا کیےبغیر مفاہمت کی بات منافقت قرار

کیپشن: سیاسی کارکنوں کو رہا کیےبغیر مفاہمت کی بات منافقت قرار

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی مفاہمت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدر نے کہا کہ شہبازشریف نے کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تویہ بات بڑی منافقت لگتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مجھ پر بنائے گئے جعلی کیسسز ہیں،ان پر کیا سماعت ہونی ہے،جب تک انکا اپنا دل نہیں بھرتا یہ ہمیں جیلوں سے نہیں نکالیں گے،سیاست دانوں کے خلاف مقدمات کا ایک ہی حل ہے کہ حکومت عوام بنائے۔اس وقت ایک ہی معاہدہ چاہیے کہ پاکستان کہ اندر حکومت عوام بنائے،فارم 47 پر حکومتیں نہیں بننی چاہیئے،مینڈیٹ چوری نہ ہو۔

فوادچودھری نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انصاف ملے گا، انصاف کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا،مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے یوریا پر ڈاکہ مارا، رشوت وصول کی،مجھے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا پھر میری ضمانت ہوئی،گرفتاری کے دوران مجھے دیگر مقدمات کے بارے میں معلوم ہوا۔

اس سے قبل فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں اینٹی کرپشن عدالت لایا گیا۔

Watch Live Public News