بانی پی ٹی آئی کو جیل میں آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا، علیمہ خان

(ویب ڈیسک ) علیمہ خان  کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان  کو جیل میں آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا ہے۔

علیمہ خان  نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا،  آج ہماری ملاقات کے دوران ان کی آنکھیں سرخ تھیں،  بانی پی ٹی آئی چھپا رہے تھے لیکن آنکھیں سرخ تھیں۔

  علیمہ خان نے بتایا کہ  بانی پی ٹی آئی نے کہا اب آنکھیں کچھ بہتر ہو گئی ہیں، عظمی خان ڈاکٹر ہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دیکھا، سپریٹنڈنٹ اسد وڑائچ ایک ہفتے سے ان کے ساتھ اٹیچ تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے انفیکشن کا نہیں بتایا گیا، یہ بہت خطرناک ہے ، ان کی صحت ہمارے لیے ضروری ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہیں ہورہی، ہم نے ڈاکٹر عاصم کا کہا ہوا ہے ان کی اجازت نہیں مل رہی۔

Watch Live Public News