مردان ( پبلک نیوز) پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر طور خم بارڈر کو آج سے بند کر دیا گیا ہے اور اب افغان شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو پائیں گے جبکہ پاکستانی شہریوں کو اس سرحد سے پاکستان میں آنے کی اجازت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی روک تھام کیلئے طور خم بارڈر پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام آمد و رفت کو معطل کرتے ہوئے افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر آج سے 20 مئی تک پابندی رہے گی ٗ اس تمام وقت کے دوران طورخم بارڈر سے صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہو سکیں گے ۔بارڈر پر محکمہ صحت کی عملہ اور ایف سی اہلکاروں کی اضافہ نفری تعینات کر دی گئی ہے ٗ یہ اقدامات پاکستان میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اٹھائے گئے ہیں ۔