پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، حلقے میں ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 92 ہزار187 ہے، 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 حساس قرار، نشست ن لیگ کے محمد وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، مگر اتفاق رائے سے ہی ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی ضمنی الیکشن کے دن کوئی شکایت نہیں آئی، دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہم نے تسلیم کیا، 2017 میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کی گئی تھی، ایک وزیر صاحب نے کورونا ایس اوپیز کو ماپنے کےلیے ایک میٹر بھی نکال لیا ہے، بٹن دباتے ہیں اور ایس اوپیز کا معلوم ہوجاتا ہے کتنی فالو ہوئیں۔کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 119 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ ایک سات فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 221 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی، لوگوں کی رجسٹریشن کی رفتار میں بھی اضافہ، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے۔بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 3700 سے زیادہ ہلاکتیں، 3 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص، صرف دہلی میں 19 ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، 338 افراد ہلاک بھی ہوئے، ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار، گزشتہ روز صرف ساڑھے 11 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔