گوجرانوالہ: لیگی متوالے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منصب سنبھالنے کی خوشی 20 لاکھ روپے عیدی بانٹ دی۔ لیگی متوالے کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے جنون کی حد تک عشق ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منصب سنبھالنے کی خوشی 20 لاکھ روپے عیدی بانٹ دی ۔ لیگی متوالے صابر نے پورے گاؤں کے بچوں میں پانچ پانچ ہزار تک کے نوٹ بانٹ دیے۔متوالا اپنے آگے نوٹوں کے ڈھیر لگا کرعلاقہ مکینوں میں بھی تقسیم کرتا رہا۔ لیگی متوالے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم اور حمزہ کے وزیر اعلی بننے کی خوشی ہی بہت ہے۔ گاؤں بدوکی گوسائیاں میں نوٹ نچھاور اور تقسیم کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد خواتین بچے سب قطاروں میں لگے کر عیدی وصول کرتے رہے۔