پیٹرول کےبعد نیپرا نےحکومتی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں بھی ایک بارپھر اضافہ کردیا، بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ، کمرشل وصنعتی صارفین کےلئےایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ، نئی قیمت 24 روپے 33 پیسے فی یونٹ ہوگئی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ،پٹرول8 روپے3 پیسے بڑھ کر145 روپے82 پیسے فی لٹرہوگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل8 روپے14 پیسے مہنگا، نئی قیمت142 روپے 62 پیسے ہوگئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت5 روپے 72 پیسے اضافے سے114روپے پر جاپہنچی، مٹی کا تیل116 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگیا۔ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر شہری پھٹ پڑے، کہتے ہیں وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے نام پر گھناؤنا مذاق کیا، غریبوں کی فلاح کے نام پر حکومت میں آنے والے غریب کو ہی مارنے پر تلے ہیں۔ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، چینی کی قیمتیں سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں، وزیراعظم عمران خان کا اٹک میں تقریب سے خطاب، کہا 30 سالوں میں2 خاندان امیر ہوگئے، ملک پیچھے چلا گیا، ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے۔