کورونا وائرس سے مزید 54 اموات

کورونا وائرس سے مزید 54 اموات
اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث کورونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے. این سی او سی کے اعداد وشمار میں بھی بہتر حکومتی کارکردگی نظر آ رہی ہے. نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی جبکہ مہلک وباء نے مزید 54 زندگیاں نگل لیں. ابتک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی ہے،45 ہزار 826 افرادزیرعلاج اور 3 ہزار 110 کی حالت تشویشناک ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔