ویب ڈیسک:تعلیمی اداروں میں سموگ ودیگر وجوہات کےباعث چھٹیاں،غیر اعلانیہ چھٹیوں سے تعلیمی سال کم ہونے لگا۔
پنجاب میں تعلیمی سال صرف 120 دنوں تک محدود رہ گیا،عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہیے،پہلی بار نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دے دی گئی تھی،گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیوں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق آئندہ ماہ دسمبر میں ہونےوالی موسم سرما کی چھٹیاں بھی قریب ہیں،نویں ،دسویں جماعت کے طلبا کو خصوصی نقصان ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے اساتذہ کا کہناتھا کہ حکومت نے اساتذہ کو بھی سکول بلانے سے انکار کیا ،ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز منعقد کرنا بھی مشکل ہو گیا۔