سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی : حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 9 اکتوبر کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کے انتظامی کنٹرول میں دفاتر، خود مختار، نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں اس دن بند رہیں گی۔لیکن کورونا ایمرجنسی میں مصروف ضروری خدمات اور دفاتر کام جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند 27 ستمبر کو نظر آیا تھا۔ دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبے ہوئے ہیں ، ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔ جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراؤں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ہر طرف خوشیوں کا سما ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔