پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،5 ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،5 ستمبر 2021
کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے ایک افسوسناک واقعہ میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر یہ خود کش حملہ کیا گیا ، خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 61 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 747 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 47 فیصد رہی ، 92 ہزار 249 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 506 کی حالت تشویشناک ہے میسج کا انتظار نہ کریں،دوسری ڈوز مقررہ وقت پر لگوائیں،این سی او سی کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہو چکا ، وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کئے بغیر ویکیسن لگوا سکتے ہیں، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لئے مقرر ہے وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے کہا 4 دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے سے فائدہ اٹھانا ہو گا، افغانستان میں معاشی استحکام کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کابل کا ایک روزہ دورہ، سینیئر پاکستانی حکام کا وفد ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ، طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت۔۔