چونیاں ( پبلک نیوز) کورونا ویکسینیشن ٹیم حوالات میں بند۔ پولیس کی نئی منطق، چوکی انچارج طیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا ڈارمہ ختم کرو۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ شامکوٹ میں ویکسینیشن ٹیم نے مسجد میں اعلان کروایا کہ 18 سال سے اوپر کے افراد ویکسینیشن لگوا لیں۔ چوکی انچارج شامکوٹ طیب نے ٹیم کے تین افراد کو حوالات میں بند کر کے موبائل فون چھین لیئے اور گالیاں بھی دیں۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ بچ نکلنے والے ہیلتھ ملازم نے تحصیل ہیلتھ آفیسر کو واقع سے آگاہ کیا جنہوں نے تین ملازمین کی حوالات سے جان بخشی کروائی۔ تحصیل ہیلتھ آفیسر نے بزریعہ درخواست پولیس کی نااہلی پر اپنے اعلیٰ افسران کو واقع سے بھی آگاہ کر دیا۔ ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور کے عہدیداروں نے چوک انچارج کے اس رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب زمہ داروں کے خلاف فی الفور کاروائی کریں بصورت دیگر ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف قصور احتجاج پر مجبور ہو گا۔