معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے

معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے
پبلک نیوز: معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام وفات پا گئے ہیں۔ شیخ تجمل السلام انتہائی علیل تھے اور اسلام آباد پیمز میں زیر علاج تھے۔ شیخ تجمل 1965 سرینگر میں پیدا ہوئے۔ شیخ تجمل کی عمر 65 برس تھی۔ شیخ تجمل السلام کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی تھے۔ عظیم رہنماوں کے جانے سے کشمیری قوم کو یکے بعد دیگرے صدمہ سے دوچار ہیں۔ شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔ تحریک کشمیر کے لیے شیخ تجمل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔