محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرا نوالہ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ لاہور، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
میانوالی، بھکر اور لیہ میں آ ندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غاری خان میں بھی آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم میں آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی کے بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور گردوانواح میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنےکے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔