نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکاروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد ہی شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں، شادی کی تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں اسٹارز نے شادی کے لیے رنبیر کے چاچا رندھیر کپور کے گھر کا انتخاب کیا ہے، جہاں 1980 میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تھی۔ دونوں اداکار نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جایئں گے۔اور شادی کی تقریب میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست احباب ہی شامل ہوں گے۔ پنک ولا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ نیتو کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کے اسٹوڈیو اور پھر اانہیں ان کے گھر جاتے بھی دیکھا گیا ہے۔اس کے ساتھ رنبیر اور عالیہ نے اپنی فلموں کی جاری شوٹنگز سے کچھ عرصہ کے لیے بریک بھی مانگ لی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ اپنے انٹرویوز میں متعد بار یہ بتاتی رہی ہیں کہ گیارہ برس کی عمر سے ہی یہ رنبیر کے عشق میں مبتلا ہوئی تھیں، لیکن ان کے رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جس کو 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آکر آفیشل کر دیا۔ یاد رہے کے اس سے پہلے رنبیر کپور کی پھوپھی نے ان کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔اور انہوں نے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ شادی ہوگی لیکن کب ہوگی یہ علم نہیں ہے۔