پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ ایک آٹھ فیصدریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 475 نئے کیس رپورٹ، مزید67 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار702 ہوگئی، 79 ہزار 992 مریض زیرعلاج،4 ہزار157 کی حالت تشویش ناک ہے۔ برطانیہ کا دوہرا معیار،بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا،پاکستان فہرست میں شامل رہے گا، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی پاکستان کو عالمی سفر کے لئے ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اپنی ہی حکومت پر تنقید، پاکستان کو لسٹ سے نکالنے کے لئے برطانیہ میں پٹیشن دائر، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پٹیشن شئیر کردی۔ برطانوی حکومت نےنوازشریف کےویزےمیں توسیع کی درخواست مستردکردی،سابق وزیراعظم کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک نواز شریف قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم رہ سکتے ہیں، کہا حکومت میاں صاحب کی صحت پر سیاست کرنا چاہتی ہے،کرائے کے ترجمان صرف اپنی نوکری بچانے کےلئے بیان بازی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس آف پاکستان آج سماعت کریں گے،حکام کو تحریری رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت، وزیراعظم خان کی گنیش مندرپرحملے کی مذمت،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب،ملزمان کوگرفتارکرنے کا حکم۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد نوٹی فیکیشن جاری، مرتضیٰ وہاب مشیرقانون اور ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔ محرم الحرام کےلئے سکیورٹی پلان تیار، کراچی میں آٹھ سےدس محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق کراچی ڈویژن میں ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔