لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے بورڈ آف ریونیو نے اقدامات مکمل کر لئے۔ سیلاب سے نقصانات کو کم کرنے کے لئے افسران کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ بورڈ آف ریونیو اور پی ڈی ایم اے افسران دن رات ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ڈیوٹی پر مامور افسران تمام اضلاع سے رابطے میں رہیں گے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بورڈ آف ریونیو افسران 36 اضلاع سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔ شفٹ انچارجز پر اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر چھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی افسر بتائے بغیر اپنی سیٹ نہیں چھوڑ سکتا۔ ڈیوٹی پر موجود شفٹ انچارج آنے والی شفٹ کو صورتحال پر مکمل بریف کرے گا۔ نقصانات کے ازالے کےلئے دونوں محکموں کی ٹیمیں 30جولائی تک دن رات کام جاری رکھیں گی۔