پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،6اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،6اگست2021
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ آفس نے فردوس عاشق اعوان کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا فردوس عاشق اعوان کے استعفے کے بعد پنجاب میں محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں کون سنبھالے گا، اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف، نیپر نے ماہانہ فیول چارجز کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا پنجاب بھر میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے بورڈ آف ریونیو نے اقدامات مکمل کر لئے۔ سیلاب سے نقصانات کو کم کرنے کے لئے افسران کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔