ویب ڈیسک:صوابی میں ہونے والی پی ٹی آئی کے جلسے میں جم غفیر امڈ آیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج صوابی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، حماد اظہر، عمرایوب، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور،زرتاج گل اور دیگر نے شرکت کی جبکہ عوام کو سمندر بھی امڈ آیا، پی ٹی آئی قیادت نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتےحقیقی آزادی کا پیغام دیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا وہ یہاں اعلان کررہے ہیں اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے،جہاں ہماری مرضی وہاں پر ہوگا کوئی روک سکتا ہے تو روک لے، عوام کو پیغام دیتے کہا آپ کا اجازت نامہ حکومت نے جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔
حکومت کو خبردار کرتے کہا اگر این او سی کو نہیں مانو گے تو’ دمادم مست قلند ہوگا ‘ ڈی چوک میں جلسہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں قانون، آئین کی پاسداری اور پرامین رہنے کا کہا ہے، میں کہتا ہوں ہمیں اسلام آباد ایف نائن جلسہ کرنے کی اجازت دو،سری نگر ہائی وے دے دو، ترنول دے دو اگر حکومت کوئی بھی جگہ نہیں دیتی تو پھر ڈی چوک میں جلسہ ہوگا،عمران خان مبارک ہو آج تمہارے نظریہ کیلئے لوگ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔