ڈاکٹر عمر عادل کی گرفتاری پرغریدہ فاروقی کا اہم موقف آگیا

ڈاکٹر عمر عادل کی گرفتاری پرغریدہ فاروقی کا اہم موقف آگیا
کیپشن: Dr. Umar Adil arrested
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے لاہور سے اینکرعمرعادل کوگرفتارکرلیا،عمرعادل کی گرفتاری ان کی رہائش گاہ سے ہوئی ، غریدہ فاروقی نے وجہ بتاتے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی درخواست پر  ڈاکٹر عمر عادل کو  گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرعادل کےخلاف اینکرغریدہ فاروقی نے سوشل میڈیاپرنازیباالفاظ کہنے پرشکایت درج کروائی تھی،عادل عمر کےخلاف ایف آےآردرج کرلی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ڈاکٹر عمر عادل نے چند روز قبل غریدہ فاروقی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی تھی۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی درخواست پر خواتین کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے والے ڈاکٹر عمر عادل کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈاکٹر عمر عادل نے ان کے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فحش، لغو اور ہتک عزت پر مبنی الزامات عائد کیے تھے، جس میں خصوصاً ان کا نام بھی لیا گیا تھا۔

غریدہ فاروقی نے لکھا کہ قانونی کارروائی میں ڈاکٹر عمرعادل کو موقع فراہم کیا گیا تھا کہ وہ پبلک کے سامنے معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلام جنہوں نے خواتین کے تحفظ کی خاطر میری درخواست پر عمل کیا اور امید ظاہر کی کہ انصاف مکمل ہوگا اور خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنیوالے انجام کو پہنچیں گے، اور پاکستان میں خواتین کو بھرپور تحفظ ملے گا۔

Watch Live Public News