اب پولیس افسران اور اہلکاروں کا بھی ٹریفک چالان ہوگا

اب پولیس افسران اور اہلکاروں کا بھی ٹریفک چالان ہوگا
کیپشن: Traffic challan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکار بھی ٹریفک چالان سے نہیں بچ پائیں گے، پولیس اہلکار اور افسران سرکاری گاڑی میں ہوں یا پرائیوٹ ، ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا ۔

ٹریفک پولیس پنجاب نے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا،ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سید غضنفر شاہ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلہ کے مطابق باوردی اہلکار اور دیگر سٹاف کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی ، پولیس اہلکار سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ۔

یہ اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے محکمے کی بدنامی کا باعث بن رہے، تمام اضلاع کے فیلڈ افسران ہدایت نامے کے مطابق کارروائی کریں۔

Watch Live Public News