کراچی :شاپنگ پلازہ میں فوم کی دکان میں آگ لگ گئی

کراچی :شاپنگ پلازہ میں فوم کی دکان میں آگ لگ گئی
کراچی : آگ نے دکان اور ایک گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل پرشاپنگ پلازہ میں فوم کی د کان میں آگ لگ گئی، آگ نے شاپنگ سینٹر اور رہائشی فلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں اس وقت جائے وقوع پر موجود ہیں. ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نےعائشہ منزل کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا. وزیراعلیٰ سندھ نے آگ پر قابو فوری پانے کے اقدامات کی ہدایت کی. نگراں‌وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی مانیٹرنگ کریں، آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جائے تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو، لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا جائے. نگران وزیراعلیٰ سندھ نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا حکم بھی دے دیا. واٹر کارپوریشن کے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک کراچی فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب عرشی سینٹر فیڈرل بی ایریا میں آگ لگنے کے واقعے پر آئی پی پی سندھ نے اظہار افسوس کیا ہے، صوبائی صدر محمود مولوی اور جنرل سیکرٹری علی جونیجو کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ آئی پی پی سندھ کا کہنا ہے کہ قیمتی جانیں بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،اندر موجود تمام فیملیز اور افراد کی خیریت کیلئے دعاگو ہیں، تمام ریسکیو کے ادارے مدد کیلئے فوری اقدامات لیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔