مقبوضہ فلسطین کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی غزہ کی قیادت نہیں کرے گی۔ نتین یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "جب تک میں اسرائیل کا وزیر اعظم ہوں، ایسا نہیں ہوگا،" نیتن یاہو کی پوسٹ میں ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی صدر محمود عباس غزہ کی پٹی کا کنٹرول قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو دہشت گردی کے لیے تعلیم دیتے ہیں، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے ہیں اور دہشت گرد خاندانوں کی حمایت کرتے ہیں، وہ حماس کے خاتمے کے بعد غزہ پر حکومت نہیں کر سکیں گے۔