پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ

پبلک نیوز: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بلک جہاز ملتان کا عملہ روسی بندرگاہ پر واپسی کا منتظر، اہلخانہ شدید پریشان، پی این ایس سی نے عملے کو اتارنے سے انکار کردیا۔

روسی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے عملے کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کا جہاز 1 جولائی کو کراچی سے روانہ ہوا تھا، پی این ایس سی بلک جہاز ملتان گزشتہ 2 ماہ سے منفی 20 ٹمپریچر میں چل رہا ہے، عملہ کوکنٹریکٹ سے سوا مہینہ زائد ہونے کے بعد بھی نہیں اتارا جا رہا ہے، سمندر میں اتنا وقت گزارنا نا ممکن ہے.

پی این ایس سی پھنسے ہوۓ عملے کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر عمل کرنے سے انکاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے جہاز سے اتارنے کے انتظامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ویزوں میں مسائل کا سامنا ہے، روسی قونصلیٹ سے رابطہ کرلیا، ویزا ملتے ہی عملے کو تبدیل کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔